Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف اور عوامی تحریک  نے حکومت مخالف تحریک میں ایکدوسرے کا ساتھ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف اور عوامی تحریک  نے حکومت مخالف تحریک میں ایکدوسرے کا ساتھ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا
August 31, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف اورعوامی تحریک نے حکومت مخالف تحریک میں ایک دوسرے کاساتھ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، اعتمادکی بحالی کیلئے دونوں جماعتیں  تین ستمبر کے مارچ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی طاہرالقادری،عمران خان ملاقات بھی جلد ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں تین ستمبر کا پاکستان مارچ اور راولپنڈی کا سالمیت پاکستان مارچ پرانے اتحادیوں کو ایک بار پھر قریب لے آیا،، قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے ماڈل ٹاﺅن میں جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی قیادت میں تحریک انصاف کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ملاقات میں موجود تھے دونوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور پاناما لیکس پر جاری تحریک میں ماضی کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔  جہانگیر ترین نے کہا کہ جو تحریک شروع ہوئی وہ احتساب کے بنا نہیں رکے گی 3 ستمبر کے بعد بھی عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک ساتھ ہوں گی۔۔ شیخ رشید کا کہنا تھا اپوزیشن نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف سپیکرز، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ تک سب کے دروازوں پر دستک دے کر دیکھ لی ہے سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ملاقات میں طے ہوا کہ شیخ رشید پاکستان مارچ کے بجائے، عوامی تحریک کے سالمیت پاکستان مارچ راولپنڈی میں شریک ہوں گے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ریلیوں کی شکل میں مارچ میں شریک ہونے پر آمادہ کیا جائے گا۔