Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے عام آدمی کی جنگ لڑرہی ہے:شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے عام آدمی کی جنگ لڑرہی ہے:شاہ محمود قریشی
April 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انتخابی عمل میں شفافیت کے لیے عام آدمی کی جنگ لڑ رہی ہےالیکشن میں ہار جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلدیاتی انتخابات میں انتطامیہ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل پرامن انداز میں چل رہا ہے،چاہتے ہیں شفاف جمہوری عمل جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس ایم کیو ایم کا گڑھ ہےاس حلقے سے گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیو ایم کا امیدوار ہی کامیاب ہوتا رہا ہے شفاف الیکشن ہماری اصل کامیابی ہےالیکشن میں ہار سے کوئی سیاسی جماعت ختم اور جیتنے والی کو غلبہ نہیں حاصل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے عام آدمی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہے بلدیاتی انتخابات میں انتطامیہ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کرنی چاہیے۔