Friday, April 19, 2024

تحریک انصاف آج لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے

تحریک انصاف آج لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے
September 3, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان مارچ میں کپتان کے کھلاڑی شرکت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ تحفظ کی خاطر خواتین کے فلوٹ کو مارچ میں الگ رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پاکستان مارچ کا آج دو پہر دو بجے شاہدرہ سے آغاز ہو گا جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ شاہدرہ سے چلنے کے بعد مارچ کا پہلا پڑاو بھاٹی چوک ہوگا جہاں عمران خان استقبالی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح ناصر باغ، مال روڈ پرجی پی او چوک میں بھی کپتان کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ کو جلا بخشیں گے۔ جب مارچ پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے گا تو وہاں عمران خان کے آخری خطاب کے ساتھ ہی مارچ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ تحریک انصاف نے اپنے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے مارچ میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے ٹرالرز کا بھی انتظام کیا ہے جس پر سوار خواتین الگ فلوٹ کی شکل میں مارچ کا حصہ ہوں گی۔ پاکستان مارچ میں کپتان کو پاکستان عوامی تحریک، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قاف، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماوں اور کارکنوں کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔