Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی، خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو پینٹھا لگے گا: عمران خان

تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی، خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو پینٹھا لگے گا: عمران خان
May 20, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملات طے پانے پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن راجہ ریاض جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ دریں اثنا کپتان نے اسلام آباد  اور لاہور کے بعد پشاور میں بھی خواتین کے ساتھ طوفان بدتمیزی پر بگڑے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے پھینٹا فورس تشکیل دے دی ہے جو خواتین کیلئے مخصوص جگہ کے گرد پہرا دے گی۔ کپتان کی یہ پھینٹا فورس کس حد تک کامیاب رہتی ہے یہ تو جلسے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔