Wednesday, April 24, 2024

تحریک انصاف آج حافظ آباد میں پاور شو کرے گی

تحریک انصاف آج حافظ آباد میں پاور شو کرے گی
November 7, 2020
حافظ آباد (92 نیوز) حکمران جماعت عوامی پاور شو کیلئے تیار ہوگئی، تحریک انصاف آج حافظ آباد میں پاور شو کرے گی۔ تحریک انصاف کے عوامی پاور شو کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان یونیورسٹی آف حافظ آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1324946417950076930?s=20 معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی کی جانب گامزن ہے، عثمان بزدار ماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوؤں پر نہیں حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔