Tuesday, April 30, 2024

تحریک انصاف 247غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز لیتی ہے  : دانیال عزیز

تحریک انصاف 247غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز لیتی ہے  : دانیال عزیز
October 16, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے درمیان لفظوں کی جنگ رکنے کا نام ہی نہیں لیتی ،دانیال عزیز کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کو رقم دینے والی 14 کمپنیاں جعلی ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے تحریک انصاف کے247غیرملکی کمپنیوں سےفنڈز کے دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ منی لانڈرنگ کے ذمرے میں آتی ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ امریکہ میں منی لانڈرنگ کا جرم بہت بڑا ہے ، عوام غیرملکی فنڈنگ پرعمران خان سے جواب چاہتے ہیں غیر ملکی فنڈنگ والی جماعت پاکستان میں کام نہیں کرسکتی۔