Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف 19اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کریگی:عمران اسماعیل

تحریک انصاف 19اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کریگی:عمران اسماعیل
April 11, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) این اے 246کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے تحریک انصاف شاہراہ پاکستان پر جلسہ19اپریل کو کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 21اپریل کو جلسہ کرنے کا کہا تھالیکن حکومت کی جانب سے انیس تاریخ کا اجازت نامہ ملا تھا جس کی وجہ سے ہم انیس کو ہی جلسہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان 18اپریل کو کراچی پہنچیں گےجہاں عمران خان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جناح گراونڈ میں بدمزگی کے باعث جگہ تبدیل کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متحدہ سے کوئی مدد نہیں مانگی اور نہ ہی متحدہ پی ٹی آئی کی کوئی مدد کرئے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کے امیر سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو ہمارے حق میں دستبردار کرائیں تاکہ دونوں پارٹیاں مل کر متحدہ کا مقابلہ کرسکیں ۔دریں اثنا عمران اسماعیل نے جماعت اسلامی کے کمیپ کا دورہ بھی کیا اور ان کےکیمپ میں ہی نماز مغرب اداکی۔