Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصا ف کے سینئر رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے۔ کارکنوں نے اسپتال منتقل کردیا ۔ اسد عمر بڈھانہ گاؤں میں اپنے ووٹرز کا شکریہ اداکرنے گئے تھے ۔ اسد عمر کے گھوڑے سے گر کر زخمی ہونے کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے بڈھانہ میں پیش آیا جہاں مقامی کارکنوں کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جا رہا تھا ۔ گھوڑے پر سوار ہوتے وقت اسد عمر رکاب میں پاوٴں رکھتے ہوئے پھسل گئے اور توازن قائم نہ رکھ سکنے کے باعث گھوڑے سے گر گئے اور کمر پر چوٹ آئی۔ حادثے کے فوری بعد انہیں قریبی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں چیک اپ کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔