Tuesday, May 7, 2024

تحر یک انصاف کے انتیس اپریل کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

تحر یک انصاف کے انتیس اپریل کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
April 28, 2018
لاہور (92 نیوز) تحر یک انصاف کے انتیس اپریل کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ شہر بھر میں آگاہی کیمپس ، کارنر میٹنگز، موٹر سائیکل اور مشعل بردار ریلیو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سوبیس فٹ لمبا ،بتیس فٹ چوڑا اور چوبیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں خواتین اور فیملیز کے لئے الگ الگ انکلوژر بنائے گئے ہیں۔ شہر بھر میں ریلیوں، آگاہی کیمپس،  ساونڈ سسٹم پر پارٹی ترانون، پمفلٹس کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک  نے سبزہ زار لاہورمیں ممبرشپ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتیس اپریل کو اتنے لوگ آئیں گے کہ مینار پاکستان پر جگہ نہیں بچے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کےخواتین ونگ کی جانب سے لبرٹی گول چکر پر فیملی گالا کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین ورکرز نے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ ہو گا۔ پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق دوسرے صوبوں اور شہروں سے آنے والے قافلوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، عوام  کےجان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس کی ہے ۔