Thursday, April 25, 2024

تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دورہ انگلینڈ میں عمدہ کھیل پیش کرے گی: اظہر علی

تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دورہ انگلینڈ میں عمدہ کھیل پیش کرے گی: اظہر علی
May 31, 2016
لاہور (92نیوز) ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی باولنگ مضبوط ہے اور ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں عمدہ کھیل پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدعامر چھ سال بعد انگلینڈ میں واپسی کر رہا ہے‘ امید وہ بغیر دباو کے کھیلے گا۔ انگلینڈ کا ٹور مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن وہ ذہنی اور جسمانی طورپر مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔ انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ پاکستان کی رینکنگ ذہن میں ہے جسے نہ صرف او پر لانے کی کوشش کریں گے بلکہ کوچ اور کپتان کے دیے گئے پلان پر عمل کرکے ٹیسٹ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔