Thursday, April 18, 2024

تجاوزات کیس، سپریم کورٹ کا سندھ میں تمام تجاوزات کے خاتمے کا حکم

تجاوزات کیس، سپریم کورٹ کا سندھ میں تمام تجاوزات کے خاتمے کا حکم
October 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی ختم کردیئے۔ عدالت نے تمام تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

گجر، اورنگی، محمودآباد نالہ متاثرین بحالی کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزراء بھی عدالت پہنچے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس افسران کی کمی ہے، ایک افسر چار چار افسروں کی جگہ کام کررہا ہے۔ جو افسر تعینات کرتے ہیں۔ وفاق واپس بلا لیتا ہے۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ سیاسی بیان نہ دیں، کام کرکے دکھائیں۔

سپریم کورٹ نے اسی کیس کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی ختم کردیئے۔