Sunday, May 19, 2024

تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سندھ حکومت غیر سنجیدہ

تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سندھ حکومت غیر سنجیدہ
January 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سےغیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمےسے متعلق سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودسندھ حکومت اور شہری حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے کےایم سی نے  آپریشن تیز کرنے کےبجائے روک دیاگیاہے۔ سپریم کورٹ کا کراچی کو خوبصورت شہر بنانے کامشن ہے مگر  سندھ حکومت اور شہری حکومت سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کوئی بڑی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ کے ایم سی انتظامیہ نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ،  غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کےبجائے غیراعلانیہ طور پر روک دیاگیاہے۔ نالے پر بنے اردو بازار اور پارک کی جگہ پر قائم ڈی ایم سی ساؤتھ کے آفس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ سیاسی حکمت عملی یا کوئی اور وجہ مئیر کراچی بھی منظر سے غائب دیکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  سندھ حکومت نے کے ایم سی کو مطلوبہ فنڈز جاری نہیں کئے ہیں ۔ آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری کا کرایہ اور ڈیزل  کی مدمیں رقم ادا نہیں ہورہی۔ کے ایم سی نے 29 نومبر کو آپریشن اور بحالی کے کام کے لیےسندھ حکومت سے 20 کروڑ روپے مانگے تھے۔