Tuesday, April 23, 2024

تجاوزات کیخلاف آپریشن سے 5لاکھ افراد بے روزگار ہوئے،فاروق ستار

تجاوزات کیخلاف آپریشن سے 5لاکھ افراد بے روزگار ہوئے،فاروق ستار
December 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ڈاکٹر فاروق ستار اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین ny  ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج میں  سیکڑوں متاثرین شریک   ہوئے ۔  کے ایم سی دفتر کے باہر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر واٹر کینن،رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فاروق ستار کہتے ہیں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے 5لاکھ افراد بے روزگار ہوئے،وسیم اختر کو  گھرتوڑنے کے لیے میئر نہیں بنایا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور ڈاکٹر فاروق ستار آمنے سامنے  آگئے ، دوریاں بڑھنے لگیں  ۔ ایک جانب ایم کیو ایم پاکستان کیلئے سینئر رہنماؤں نے سابق ساتھی سے مکمل لاتعلقی ظاہر کردی  تو دوسری جانب  ڈاکٹر فاروق ستار نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر میئر کراچی کیخلاف بیانات کی توپیں چلادیں اور کراچی سے دوربارہ مینڈیٹ لینے کا چیلنج کردیا ۔ میئر کراچی بھی فاروق ستار پر برسے اور  ایم کیو ایم کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار ڈاکٹر فاروق ستار کو قرار دے دیا ۔ متحدہ رہنماء عامرخان نے بھی فاروق ستار کو خوب باؤنسر مارے اور تمام رشتے ناطے توڑتے ہوئے انہیں پارٹی کا نام تک استعمال کرنے سے روک دیا ۔ عامرخان کا کہنا تھا ڈاکٹر فاروق ستار کیلئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے ،جبکہ اُن کی باتیں جواب دینے کے قابل ہی نہیں رہیں  ۔