Friday, April 26, 2024

تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے لیئے وزیر اعظم کو فنڈ دینے کی درخواست کریں گے ، گورنر سندھ

تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے لیئے وزیر اعظم کو فنڈ دینے کی درخواست کریں گے ، گورنر سندھ
February 13, 2019
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا وہ جلد ہی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے لیئے وزیر اعظم کو فنڈ دینے کی درخواست کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مئیر کراچی  وسیم اختر کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ کیا اور باغ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میئر کراچی کے پاس اختیارات اور فنڈز نہیں ہے ہم وسیم اختر اور کے ایم سی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ کراچی تجاوزات  کے خلاف آپریشن کے بعد ملبہ نہ اٹھانے جانےکے سوال پر گورنر سندھ بولے وہ جلد ہی تجاوزات  کا ملبہ اٹھانے کے لیئے وزیر اعظم کو فنڈ دینے کی درخواست کریں گے۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی  ایس ایل ہمارے سر کا تاج ہے ۔ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت سب کی ذمہ داری کہ ملکر کام اس ایونٹ کو کامیاب کریں ۔