Friday, April 19, 2024

تبدیلی کے نعرے کو بیوروکریسی نے اپنے مفادمیں استعمال کرنا شروع کردیا

تبدیلی کے نعرے کو بیوروکریسی نے اپنے مفادمیں استعمال کرنا شروع کردیا
September 5, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کو بیوروکریسی نے اپنے مفادمیں استعمال کرنا شروع کردیا ، ایم این ایز کیخلاف خط ن لیگ کے چہیتے بیوروکریٹس کی پلاننگ نکلی۔ اہم خبر روزنامہ 92 نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے ۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز ذوالفقار علی خان اور نصراللہ دریشک کے خلاف خط ن لیگ کے چہیتے بیوروکریٹس کی پلاننگ کا حصہ نکلا،دونوں ایم این ایز کے خلاف خط چیف سیکرٹری، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کولکھا گیا۔ اس منصوبہ بندی میں شامل دونوں بیوروکریٹس کا شریف خاندان کے ساتھ قریبی تعلق ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق دونوں بیوروکریٹس نیب کی زیر حراست فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گڈ بک میں بھی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماء کے مطابق اگر ارکان اسمبلی کے خلاف شکایات درست ہوئیں تو عمران خان وعدے کے مطابق عمل کریں گے  ورنہ بیوروکریسی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکپتن کا واقعہ بھی اسی طرح سوشل میڈیا پر پلاننگ کے تحت پھیلایا گیا،تمام معاملات کی تحقیقات کے لئےتحریک انصاف کے تھنک ٹینک نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔