Friday, March 29, 2024

تبدیلی کے نام پر شروع ہونیوالا سونامی کا سفر بدنامی کے بعد گمنامی میں تبدیل ہونیوالا ہے ، مریم نواز

تبدیلی کے نام پر شروع ہونیوالا سونامی کا سفر بدنامی کے بعد گمنامی میں تبدیل ہونیوالا ہے ، مریم نواز
December 26, 2020

سکھر( 92 نیوز) مریم نواز کا اندرون سندھ کا دورہ جاری ہے ، سکھر میں کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر شروع ہونے والا جعلی سونامی کا سفر بدنامی کے بعد گمنامی میں تبدیل ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت لانگ مارچ سے پہلے ہی گھرچلی جائیگی یہ حکومت میں آنے کے ڈھائی سال بعد کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی، تمہیں پتہ تھا کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو کیوں 22کروڑ عوام کی قسمت سے کھلواڑ کیا۔