Monday, May 13, 2024

تبدیلی کی راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو دور کرینگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

تبدیلی کی راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو دور کرینگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
February 28, 2021

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو دور کریں گے ، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوامی خدمت نہیں ہوتی ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  مسترد شدہ عناصر جتنا چاہیں پراپیگنڈا کرتے رہیں وزیر اعظم کی قیادت میں  نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا،  ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام  رہے گی ، حکومت مدت پوری کرے گی ، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت درست راہ پر آچکی ہے ، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں نہ کہ افرا تفری ،  افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے ۔