Sunday, September 8, 2024

تبدیلی باتوں سے نہیں نظام بدلنے سے آتی ہے : عمران خان

تبدیلی باتوں سے نہیں نظام بدلنے سے آتی ہے : عمران خان
August 9, 2015
ہری پور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے آتی ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آگئی ہے پاکستانیوں کو اپنے حقوق  کا علم ہو چکا ہےخیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی وجہ سے ہرگاؤں میں ترقیاتی کاموں کے لئے پیسے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ہری پور کے حلقے این اے اُنیس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرے ہوئے پنجاب حکومت کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے وزیراعلیٰ ہی کنٹرول کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے ایک منفرد بلدیاتی نظام متعارف کرا دیا ہے چودہ ارب روپیہ بلدیاتی ادارے خرچ کریں گے۔ سربراہ تحریک انصاف نے دعوی کیا کہ خیبرپختونخوا کو تھانہ ،پٹواری اور کچہری کلچر سے آزاد کرادیا ہے اور اب پولیس ، اسپتال اور تعلیم کے نظام کو بھی ٹھیک کر دیں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کے ٹیکس پر کام کرتے ہیں کسی پراحسان نہیں کرتے،عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اپنے ناموں کے اشتہاری بورڈ لگانا غلط ہے۔