Sunday, May 12, 2024

تبدیلی انگلی سے نہیں بلکہ لوگوں اور سیاسی اتحاد سے آتی ہے : چانڈیو

تبدیلی انگلی سے نہیں بلکہ لوگوں اور سیاسی اتحاد سے آتی ہے : چانڈیو
January 1, 2017

 حیدرآباد(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اس زمانے میں راز چھپائے بیٹھے تھے اب راز افشا کرنے میں پتہ نہیں ان کی کیا مرضی ہے، ہم پہلے ہی کہتے تھے  تبدیلی انگلی سے نہیں بلکہ لوگوں اور سیاسی اتحاد سے آتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سید قمر الزماں شاہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پہلے راز چھپائے بیٹھے تھے اب راز افشا کررہے ہیں پتہ نہیں اس میں ان کی کیا مرضی ہے لیکن ہمیں تو پہلے بھی شک نہیں تھا اور اس وقت بھی کہا تھا کہ تبدیلی انگلی سے نہیں آئے گی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کے قائد پر تنقید کرکے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں اور ایک وسیع اتحاد بننے نہیں دے رہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، 5 جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو حیدرآباد میں ریلی کی قیادت کریں گے۔