Friday, April 26, 2024

تبت میں پورٹ اہلکار نے زلزلے کے ہولناک مناظر کی ویڈیوبنالی

تبت میں پورٹ اہلکار نے زلزلے کے ہولناک مناظر کی ویڈیوبنالی
April 30, 2015
تبت(ویب ڈیسک)تبت میں پورٹ اہلکار نے زلزلے کے ہولناک مناظر کی ویڈیو بنالی،زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے فضا میں گرد کے بادل بن گئے۔ نیپال میں ہولناک زلزلے نے چین کے علاقے تبت کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیااسی وقت جنوب مغربی چین کے علاقے تبت کی جولانگ پورٹ کے اہلکار نے اس ہولناک منظر کوموبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پچیس اپریل کو چین کے جنوب مغربی علاقے جولانگ پورٹ پر معمولات زندگی رواں دواں تھےکہ نیپال میں آنے والے زلزلے نے ہمسایہ ملکوں کو بھی جھنجھوڑ دیا۔ چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی اور جولانگ پورٹ کا پورا علاقہ جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ اسی وقت جولانگ پورٹ کے ایک اہلکار وین شوفینگ نے اپنے موبائل کیمرے سے اس ہولناک منظر کی ویڈیو بنا لی۔ زلزلے کے بعد لوگ چیخ و پکار کرتے ادھر ادھر بھاگنے لگے،زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے فضا میں گرد کے بادل بن گئے ۔ بارڈر پولیس لوگوں کی مدد کے لیے دوڑ پڑی اور لوگ بھی ایک دوسرے کو بچانے میں لگ گئے۔ 2 3 4