Monday, May 13, 2024

تباہی ٹل گئی !!! لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر کر گراﺅنڈ میں جا گھسا

تباہی ٹل گئی !!! لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر کر گراﺅنڈ میں جا گھسا
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) نجی ایئرلائنز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بوئنگ سیون تھری سیون نے لاہور ایئرپورٹ پر نو بج کر ستائیس منٹس پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ ٹائر پھٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائنز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچا۔ بوئنگ سیون تھری سیون کراچی سے لاہور آیا اور نوبج کر ستائیس منٹس پر لینڈنگ کے د وران رن وے سے اتر گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ لینڈنگ گیئر خراب ہونے سے پیش آیا۔ پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تاہم معجزاتی طورپر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا اور رن وے سے اتر کرمیدان میں جا کر رک گیا۔ اس دوران طیارے کے تمام ٹائر پھٹ گئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ کراچی سے لاہور آیا تھا۔ حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ کا رن وے بند کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں اور طیارے کے عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ کچھ تعطل کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔