Sunday, May 12, 2024

تباہی سرکار اشیائے خورونوش اضافی نرخوں پر درآمد کررہی ہے، شیری رحمان

تباہی سرکار اشیائے خورونوش اضافی نرخوں پر درآمد کررہی ہے، شیری رحمان
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان کہتی ہیں، زراعت کی بربادی کے بعد تباہی سرکار اشیائے خورونوش اضافی نرخوں پر درآمد کررہی ہے۔ یہ بدانتظامی اور بدعنوانی کی بدترین مثال ہے۔

پیپلزپارٹی رہنماء شیری رحمان نے ٹویٹ میں لکھا کہ، ‏پاکستان کے فوڈ امپورٹ بل میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ گندم، دالوں اور کئی دیگر اشیاء کی ملکی پیداوار میں بڑے پیمانے پر قلت ہے۔ ہماری خوراک کی افراط زر اب خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے۔