Wednesday, May 8, 2024

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
December 13, 2015
میری سٹی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا‘ خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ توانائی سے متعلق تمام منصوبے حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے شہر میری سٹی میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں میزبان ملک کے صدر قربان علی محمدوف‘ افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی نائب صدرمحمد حامدانصاری بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے‘ ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ تاپی منصوبہ خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ منصوبہ چاروں ملکوں کے قائدین کی بھرپورکوششوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ تاپی منصوبہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے۔ واضح رہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت پر مشتمل ہے۔