Wednesday, April 24, 2024

تاوان کیلئے بچوں کو اغوا کرنیوالا گینگ گرفتار

تاوان کیلئے بچوں کو اغوا کرنیوالا گینگ گرفتار
December 8, 2015
لاہور(92نیوز)پولیس نے لاکھوں روپے تاوان کی خاطر بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سامان برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اغواکاروں نے بیرون ملک گارمنٹس کا کاروبار کرنے والے کوٹ لکھپت کے رہائشی عبدالرزاق کے پانچ سالہ بیٹے معیز کو دس لاکھ روپے تاوان جبکہ نشترکالونی سے محمد حنیف کونسلر کے ساڑھے پانچ سالہ بیٹے محمد حسنین کو پچاس لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان پوش علاقوں میں واقع گھروں کے باہر کھیلتے بچوں کو اغوا کرکے ان کے والدین سے تاوان کی بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور سے دو بچوں کو تاون کی خاطر اغواءکرنے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی ستر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے تاوان سے حاصل کی گئی رقم مبلغ دو لاکھ اسی ہزار روپے سمیت دو موبائل فونز مع سم، موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔