Friday, April 26, 2024

تاوان کی ادائیگی کے بعد ہڈی وجوڑ کاماہرڈاکٹر بازیاب

تاوان کی ادائیگی کے بعد ہڈی وجوڑ کاماہرڈاکٹر بازیاب
March 19, 2015
حافظ آباد(ویب ڈیسک)حافظ آبادسے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے ہڈی وجوڑ کے ماہر حافظ فیاض احمدکو 60لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15، 16دسمبر کی درمیانی رات کو اپنے کلینک سے گھر جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیاتھا ۔ پولیس اپنی سرتوڑ کوشش کے باوجود رہا نہ کروا سکی ۔ مختلف اوقات میں حافظ فیاض کے گھر تاوان کے لئے فون آتے رہے اغوا کاروں نے سب سے پہلے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا آخر کار 60لاکھ روپے ادا کر کے مغوی حافظ فیاض کو رہا کروایا گیا ۔ حافظ فیاض احمد بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے ان کے خاندان اور لواحقین نے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حافظ آباد کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ رہے اور ان کی دعاؤں سے آج حافظ فیاض با خیریت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد شاکر حسین داوڑ نے بتایا کہ ہم تفتیش کریں گے اور ملزمان تک پہنچ کر تاوان کی رقم اور ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔