Saturday, April 27, 2024

تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آنے والی دعا منگی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا

تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آنے والی دعا منگی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا
December 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آنے والی دعا منگی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ اغوا کے دوران کیا سلوک کیا گیا، کیسے رکھا گیا سب کچھ بتا دیا۔ دعا نے بتایا کہ اغواء کاروں نے ایک ہاتھ اور ایک پاوں باندھ کر بٹھائے رکھا۔ ایک کمرے میں بند کرکے وہیں کھانا دیا جاتا تھا۔ کھانا دیتے وقت آنکھوں سے پٹی کھولی جاتی تھی۔ جب پٹی کھولتی تو سامنے ایک ٹی وی ہوتا تھا۔ کھانا فراہم کرنے والا ملزم شناخت سے بچنے کیلئے پیچھے کھڑا رہتا تھا۔ دعا نے بتایا کہ ملزموں نے اس پر تشدد نہیں کیا۔ یہ بھی بتایا کہ اغواء کاروں نے اس کو ڈیفنس میں نجی شاپنگ مال کے قریب چھوڑا تھا۔ اغواء کار کون تھے، کیا تھے، اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ پولیس نے دعا کے والد سے بھی سوالات کئے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دعا کی بازیابی کیلئے کتنا تاوان کہاں ادا کیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے ملزموں تک پہنچنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔ واٹس ایپ جنریڈٹ نمبر کی جانچ پرتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دعا منگی کے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پرتال بھی کی جارہی ہے۔