Sunday, September 8, 2024

تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

تانیہ خاصخیلی  قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
September 19, 2017

 کراچی (92 نیوز) پاکستان خاصخیلی اتحاد کی جانب سےتانیہ خاصخیلی کے قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے باہر انصاف کی دہائیاں شروع ہو گیئں۔ اس موقع پر لواحقین اور مظاہرین نے سراپا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل کے سہولت کاروں اور با اثر وڈیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مقدمہ کراچی منتقل کرنے اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کہتے ہیں کہ ان کا پولیس پر عدم اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وڈیرے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس لیئے

ملزم عالی نوحانی سمیت اس کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ انصاف دلوائیں۔