Sunday, September 8, 2024

تانیوان : سیاحوں کی بس کو آگ لگنے سے 26افراد ہلاک

تانیوان : سیاحوں کی بس کو آگ لگنے سے 26افراد ہلاک
July 19, 2016
تائے پی (ویب ڈیسک)تائیوان میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونیوالوں   چھبیس افراد مین چوبیس چین کے سیاح تھے ۔ حکام کے مطابق حادثہ کا شکار ہونیوالے  سیاح چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ سے سیر وسیاحت کیلئے تائیوان آئے تھے اوربس انہیں ایئر پورٹ سے لے جارہی تھی کہ راستے میں بے قابو ہو کر سڑک کی   باڑھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑکنے سےچین کے  چوبیس سیاح اور تائیوان کے شہری ٹوور گائیڈ اور بس ڈرائیور ہلاک ہو گئے  ۔