Friday, May 17, 2024

تاندلیانوالہ میں آستانہ عالیہ قبلہ پیر جلوآنوی شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری

تاندلیانوالہ میں آستانہ عالیہ قبلہ پیر جلوآنوی شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری
November 4, 2020

تاندلیانوالہ (92 نیوز)فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں آستانہ عالیہ قبلہ پیر جلوآنوی شریف کے 64 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

تاندلیانوالہ  کے علاقے جلوآنہ میں آستانہ عالیہ پیرجلوآنوی شریف کے دربار پر 64 ویں سالانہ عرس کی پانچ روزہ تقریبات جاری ہیں،پیرغلام محمد قادری جلوآنویؒ اور تصوف کے بادشاہ برکت العصر پیر محمد انوار حسین قادری جلوانوی کے دربار پر ہزاروں مریدین کا تانتا بندھا ہوا ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہاں آکر انہیں سکونِ قلب نصیب ہوتا ہے۔

پیرمحمد انوار حسین قادری جلوانوی مرحوم، 92 نیوز کے پروگرام صبح نور کے روحِ رواں بھی رہے۔ صاحبزادہ ابوالحقائق نے موجودہ ڈرامہ سیریل ارتغل غازی کے مین کردار شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی تفسیر کا ترجمہ بھی کیا اور وحدت الوجود پر کئی کتابیں لکھیں۔

جلوآنہ شریف دربار پر ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوکر بزرگانِ دین سے دلی الفت کا اظہار کر رہی ہے۔