Friday, May 3, 2024

تاندلیانوالہ: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4دہشتگرد گرفتار

تاندلیانوالہ: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4دہشتگرد گرفتار
March 5, 2017
تاندلیانوالہ (92نیوز) سکیورٹی فورسز نے تاندلیانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو  گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ادھر ساہیوال میں پولیس مقابلے میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس افسر فدا حسین جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔