Saturday, April 20, 2024

تاندلیانوالہ تصادم ، دونوں لیگی گروپوں کے رہنماؤں نے اپنی سپورٹ سےصاف انکارکردیا

تاندلیانوالہ تصادم ، دونوں لیگی گروپوں کے رہنماؤں نے اپنی سپورٹ سےصاف انکارکردیا
February 27, 2017
تاندلیانوالہ (92نیوز)تاندلیانوالہ تصادم پر دونوں لیگی گروپوں کے رہنماؤں نے یہ کہہ کر صاف ہاتھ کھڑے کر لئے ہیں کہ وہ کسی گروپ کو سپورٹ نہیں کر رہےجبکہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں  فائرنگ  میں ملوث  افراد کے خلاف قانون کے  تحت کارروائی ہو گی ۔ تفصیلات کےمطابق عوام کے مسائل کی گتھیاں سلجھانے والے خود الجھ پڑے  تاندلیانوالہ میں لیگی گروہوں  کے تصادم کے باعث  علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ جھگڑے میں  ایک  گروپ  کےمبینہ سپورٹر این اے 78 فیصل آباد فور  کے رکن قومی اسمبلی رجب علی  ہیں  جنہوں نے  92 نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے واقعہ سے  مکمل  طور پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ جبکہ ان کے مخالف   پی پی 57 فیصل  آباد سیون کے  ایم پی اے  جعفر علی  ہوچا کا کہنا ہے کہ  وہ کسی کو سپورٹ نہیں کر رہے۔ تاندلیانوالہ تصادم پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے وہی روایتی  بیان دیا جو وہ ایسے موقعوں پر دیتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے حکمران لیگ کی آپس کی لڑائیاں ختم ہونے کو نہیں  آ رہیں تو وہ  ان کے مسائل  کب اور کیسے  حل کریں گے۔