Sunday, September 8, 2024

تامل ناڈو : تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی 8طالبعلم ہلاک

تامل ناڈو : تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی 8طالبعلم ہلاک
January 16, 2016
چنائی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کڈا لور میں ایک تیز رفتار کاردرخت سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے 8طالبعلم ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی  جس کے نتیجے میں 8طالبعلم ہلاک جبکہ ایک  شدید زخمی ہوگیا تھا جسے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبعلم ایم آئی ٹی پولی ٹیکنیک کے طالبعلم تھے اور ان کو حادثہ بھی اس وقت پیش آیا جب سڑک پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرتھی ۔