Friday, April 19, 2024

تازہ ہوا لینے کیلئے بھارتیوں کو پیسے خرچ کرنا ہوں گے

تازہ ہوا لینے کیلئے بھارتیوں کو پیسے خرچ کرنا ہوں گے
November 16, 2019
دہلی (92 نیوز) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ سانس لینا مشکل ہوگیا۔ اب تازہ ہوا لینے کے لئے بھی بھارتیوں کو پیسے خرچ کرنا ہوں گے۔ بھارت کی راج دھانی دہلی میں اگر سانس لینا ہےتو پیسے ادا کرنا ہونگے۔ دہلی کی فضائی آلودگی نے شہریوں کے سانس لینے کے بینادی حق پر بھی قدغن لگا دی۔آکسیجن کی کمی نے شہر میں تازہ ہوا کے کیفے کھولنے پر مجبور کردیا۔ اس وقت نئی دہلی میں کھلنے والا آکسیجن بار بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،،جہاں سات ڈالر کے بدلے پندرہ منٹ تک تازہ ہوا میں سانس لینے کی سہولت دی جارہی ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،، جہاں فضا میں آلودگی کا لیول ساڑھے چار سو سے تجاوز کرگیا ہے۔