Friday, April 19, 2024

تاریخی الیکشن پر 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ کوریج دیکر عوام کو مسلسل باخبر رکھا

تاریخی الیکشن پر 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ کوریج دیکر عوام کو مسلسل باخبر رکھا
July 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) قبائلی علاقوں میں تاریخی الیکشن پر 92 نیوز نے لمحہ بہ لمحہ کوریج کی،،اور الیکشن کی سرگرمیوں اور عوام کے جوش وخروش سے مسلسل باخبر رکھا۔ قبائلی علاقوں میں تاریخی لمحات کی لمحہ بہ لمحہ کوریج 92 نیوز کے سنگ، قبائلی اضلاع کے چپے چپے میں الیکشن سرگرمیوں اور  شہریوں کے جوش و خروش سے پوری قوم کو مسلسل باخبر رکھا ۔ وزیرستان کا بُلٹ سے بیلٹ تک کا سفر، سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں اور بلند حوصلہ قبائلیوں کی قربانیوں کا آج ثمر مل گیا۔پاک افغان بارڈر پر آخری  علاقے غلام خان میں بھی مردوں کے ساتھ ساتھ  خواتین نے قومی فریضہ ادا کیا۔ جنگ سے امن تک کا سفر باجوڑ کے ذکرکے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا،ملک وقوم کی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے قبائلیوں کو سلام  ،انتخابی عمل میں بھی بھرپورشرکت کرکے وطن سے محبت کا حق ادا کردیا۔ آسماں کو چھوتی چوٹیوں سے بھی بلند عزم وحوصلےکے مالک خیبر کے باسی سیاسی عمل کا حصہ بننے پر شاداں ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر دن بھر گہما گہما اور لمبی لمبی لائنیں اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنے نمائندے چننے کا حق ملنے پر سب خوش ہیں۔ الیکشن ہوں اور ضلع مہمند کے عوام کے جوش خروش کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ضلع کرم  اور ضلع اورکزئی کے عوام نے بھی تاریخ میں پہلی بار سیاسی سرگرمیوں کو بھرپور انجوائے کیا۔