Thursday, April 25, 2024

تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب، ترکی اور چینی فوج کے دستوں نے شرکت کی

تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب، ترکی اور چینی فوج کے دستوں نے شرکت کی
March 23, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی پریڈ میں سعودی عرب، ترکی اور چینی فوج کے دستوں اور فوجی بینڈ نے بھی شرکت کی اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاک فوج کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ یوم پاکستان کی تقریب میں اس مرتبہ تین بڑی طاقتوں کے افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ سعودی عرب کے فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور شرکا سے خوب داد وصول کی۔ چینی فوج کے دستے نے پریڈ گراؤنڈ میں قدم رکھے تو فضا پاک چین دوستی کے نعروں سے گونج اٹھی۔ چین کی تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ چین دستے کے بعد دوست ملک ترکی کے فوجی بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ گراؤنڈ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین ممالک کے دستوں اور بینڈ کی شرکت  پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات کی خمیازی کرتا ہے۔   army