Friday, May 17, 2024

تاریخ میں پہلی بار نیب دفتر کو ریڈزون قرار دیا گیا ، مریم نواز

تاریخ میں پہلی بار نیب دفتر کو ریڈزون قرار دیا گیا ، مریم نواز
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز نے نیب پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا تاریخ میں پہلی بار نیب دفتر کو ریڈزون قراردیا گیا۔

 مریم نواز نے کہا اس سے پتہ چلتا ہے ایک نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، جس سے وہ تھرتھر کانپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں۔ پیپلزپارٹی اور ہم الگ الگ پارٹیاں ہیں، ان کی اپنی ، ہماری اپنی حکمت عملی ہے۔ کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جن پر ہم اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

 مریم نواز نے کہا سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ بلاول سے میرا اچھا تعلق ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں۔ رواداری کی سیاست اورتعلقات کو نبھانا جانتی ہوں۔