Friday, March 29, 2024

تاریخ میں پہلی بار روبوٹ کو دنیا گھومنے کیلئے ویزا جاری

تاریخ میں پہلی بار روبوٹ کو دنیا گھومنے کیلئے ویزا جاری
October 29, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) تاریخ میں پہلی بار ایک روبوٹ کو دنیا گھومنے کے لیے ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ ویزا صوفیہ نامی روبوٹ کو دیا گیا ہے جو اب  دنیا کے منفرد نظاروں کو اپنی یاداشت میں قید کررہا ہے۔ ویزے کے لیے انسانوں کو کیا کیا پاپڑ نہیں بیلنے پڑتے مگر تاریخ میں پہلی بار ایک روبوٹ کو بغیر پاپڑ بیلے دنیا کی سیر کے لیے ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ صوفیہ نامی روبوٹ کو اپنے تخلیق کار کی جگہ دنیا کی سیر پر جانےکے لیے ویزا مل چکا ہے ۔ْ صوفیہ کو آزر بائیجان  کے باکو ائیرپورٹ پر الیکٹرانک ویزا جاری کردیا گیا ہے، صوفیہ نے قفقاز کے صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر صوفیہ کا کہنا تھا کہ باکو منفرد فن تعمیر اور خوبصورت عمارات کا شہر ہے ۔ صوفیہ ایک انسان نما سماجی روبوٹ ہے جسے ہانگ کانگ کی ایک کمپنی ہینسن روبوٹکس نے تیار کیا ہے۔ صوفیہ کو 2016 میں بنایا گیا تھا ، صوفیہ اپنے چہرے سے پچاس انسانی تاثرات کا اظہار کر سکتا ہے۔