Sunday, April 28, 2024

تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے کا محصولاتی شارٹ فال ‏

تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے کا محصولاتی شارٹ فال ‏
November 19, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے کا محصولاتی شارٹ فال سامنے آگیا ، ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کا ٹارگٹ 5 ہزار500 ارب روپے سے کم کیے جانے کا عمل شروع کردیا گیا،رواں مالی سال کا ٹارگٹ 4 ہزار 400 ارب تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے کا محصولاتی شارٹ فال سامنے آرہا ہے ،  محصولات میں پہلے 4 ماہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافے کی بنیاد پر مالی سال کے آخر تک 5 ہزار 5 سو ارب روپے جمع ہونے کا امکان ترک کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر شارٹ فال 162 ارب روپے رہا،  نومبر کے آخر تک یہ شارٹ فال بڑھ کر 280 ارب روپے ہونے کا اندیشہ ہے، دسمبر کے آخر میں یہ شارٹ فال 500 ارب روپے سے کم ہونے کا امکان نہیں۔ ذرائع ایف بی آر سال کے آخر تک شارٹ فال 1 ہزار روپے تک بڑھنے کا اندیشہ ہے،ٹیکس وصولیوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات شروع کر دیے گئے،  بے نامی اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر چلنے والے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کا بھی امکان  ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونیوالی شاہراہوں کی نگرانی سخت کردی گئی سمگل شدہ مال کی مارکیٹوں پر چھاپے مارنے کے لیے اینٹی اسمگلنگ سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے لاگو کردیے گئے ہیں ۔