Friday, May 17, 2024

تاریخ ساز دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

تاریخ ساز دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم آج پاکستان پہنچے گی
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) تاریخ سازدورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم آج پاکستان پہنچے گی  ، دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل  ہو گئیں ، پہلا میچ راولپنڈی  میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین منگل کو پریکٹس میچ بھی ہوگا ، راولپنڈی پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا،میچ کی ٹکٹس آج سے نجی کورئیر سروس کی  منتخب برانچز پر دستیاب ہوں گی ،ٹکٹ کی قیمت صرف پچاس روپے رکھی گئی ہے ۔ پاکستان کے میدان دس سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کو تیار ہیں جس کے لئے  تیاریاں مکمل  کرلی گئی ہی ، سری لنکن  کرکٹ  ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی  تاریخی  سیریز  کھیلنے کیلئے  آج پاکستان پہنچے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11دسمبر سے راولپنڈی ،دوسرا ٹیسٹ میچ 19دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا لنکن ٹیم  کی قیادت  دیموتھ کرونا رتنے کریں گے، تجربہ کارفاسٹ باؤلر سرنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا  ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ 22سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر اسیتھا فرنینڈو پاکستان آئیں گے ۔ سری لنکن ٹیم نے کولمبو میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی،کپتان دیموتھ کرونارتنے کاکہنا ہےپاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کیلئے پرعزم ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے ،دورہ آسٹریلیا  میں شامل زیادہ ترکھلاڑیوں کو برقراررکھا گیا ہے تاہم  افتخار احمد کی جگہ  فواد عالم  اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔ پی سی بی کی دعوت پر قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد اور سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان بنڈولا ورن پورامیچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔