Friday, April 26, 2024

تاریخ اور روایت بدل گئی، پاکستان کی بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے شکست

تاریخ اور روایت بدل گئی، پاکستان کی بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے شکست
October 25, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ویل ڈن پاکستان ٹیم، ہمیں تم پر فخر ہے۔ پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار اور ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تاریخ اور روایت بدل گئی،   شاباش شاہینو!

پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں انتیس سال بعد ہرا دیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کا غرور کا خاک میں ملا دیا۔

پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی قومی ٹیم نے نے 152 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاسل کر لیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

بابر اعظم نے چالیس بالوں پر چار چوکے دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ رضوان نے 41 بالوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی، رضوان نصٖف سنچری کے بعد سجدہ ریز ہو گئے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی باؤلرز نے بھارت کا ٹاپ آرڈر اڑ ا کر رکھ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کے ایل راہول اور روہت شرما کو جلد آؤٹ کر بھارت کو پریشر میں ڈال دیا۔

حسن علی نے سوریا کمار یادیو کی وکٹ لے کر بھارت پر مزید دباؤ بڑھا دیا، جبکہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں سو کیچز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

بھارت کی طرف سے کپتان ویرات کوہلی ،57،اور رشبھ پانٹ 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، رویندرا جدیجہ 13 ،پانڈیا 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑ یوں کو آؤٹ کیا، اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ حسن علی نے دو ،حا رث روف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کی فتح پر شائقین کرکٹ کی خوشی دیدنی تھی، دبئی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔