Saturday, April 27, 2024

تارکین وطن پاکستان پوسٹل سروسز سے پیسے بھیجیں ، کٹوتی نہیں ہوگی ، مراد سعید

تارکین وطن پاکستان پوسٹل سروسز سے پیسے بھیجیں ، کٹوتی نہیں ہوگی ، مراد سعید
June 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ، مراد سعید کا کہنا ہے کہ تارکین وطن  پاکستان پوسٹل سروسز سے پیسے بھیجیں ، کٹوتی نہیں ہوگی۔ وزیر مواصلات و ڈاک نے کہا کہ  اس آپ جتنا پیسا بھیجیں گے وہ آپ کے گھر والوں کو ملے گااس سروس کو ہم ہوم ڈلیوری بنائیں گےپاکستان پوسٹ مستقبل میں آپ کے پیسے گھر تک پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے ای کامرس کا آغاز بھی کیا ہے، اس سہولت کی بدولت رقوم کی غیرقانونی منتقلی کا خاتمہ ہوگا، برآمدکنندگان کو سبسڈی کارڈ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ جب بیرون ملک محنت کرنے والا پاکستانی مزدور پاکستان میں پیسے بھیجتا ہے تو وہ ایک ایک درہم گنتا ہے ، جب اسے یہ لگتا ہے کہ اس پر ٹیکس کٹے گا تو وہ دوسرے ذرائع اختیار کرتا ہےہمارے اور نیشنل  بینک کے اشتراک سے اب پاکستان پیسے بھیجنے پر بالکل پیسے نہیں کٹیں گے۔