Saturday, April 27, 2024

تارکین وطن بیمار بچوں کی امداد کیلئے تمام کوششیں کیں،سربراہ امریکی بارڈر پروٹیکشن

تارکین وطن بیمار بچوں کی امداد کیلئے تمام کوششیں کیں،سربراہ امریکی بارڈر پروٹیکشن
December 31, 2018
واشنگٹن(92 نیوز) امریکی بارڈر پروٹیکشن کے سربراہ نے اپنی تنظیم کی حرکتوں پر پردہ ڈالنا شروع کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  بیمار بچوں کی امداد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی مگر بچے اپنی بیماری کے باعث دم توڑ گئے۔ امریکی بارڈر پروٹیکشن کے سربراہ کیون مکلینان نے دو بچوں کے انتقال کے بعد اپنے اہلکاروں کا دفاع کرنا شروع کردیا، کیون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تارکین بچوں کی زندگی بچانے کیلئے ہر ممکن حربہ اپنایا،مگر قسمت ساتھ نہ دے سکی۔ امریکی تحویل میں اب تک دو بچے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آٹھ سالہ لڑکا اور سات سالہ لڑکی شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بچی بھوک اور پیاس کے باعث انتقال کرگئی، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈیموکریٹس کو ٹھہرادیا۔