Friday, April 19, 2024

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے
February 28, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)تاجکستان کے صدر اما م علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ نورخان ایئربیس پر مہمان صدر کے استقبال کیلئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف موجود تھے جہاں پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ہے ۔