Friday, April 19, 2024

تاجکستان : چار ارب ڈالر مالیت کے دنیا کے سب سے اونچے ڈیم کی تعمیر شروع

تاجکستان : چار ارب ڈالر مالیت کے دنیا کے سب سے اونچے ڈیم کی تعمیر شروع
October 31, 2016
دوشنبے (ویب ڈیسک) تاجکستان میں متنازع روگون ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ چار ارب ڈالر مالیت کے اس ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں متنازع ترین روگون ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب دارالحکومت دوشنبے سے قریب شہر روگون میں ہوئی۔ سابق صدر علی رحمانوف نے ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ سابق صدر نے تقریب کے بعد کئی گھنٹے علاقے میں گزارے اور دریائے واکش کو بند کرنے کے لیے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جانے ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک کو پانی سے محروم نہیں کرے گا۔ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ازبکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعمیر پر سخت تنقید کی تھی۔ تکمیل کے بعد ڈیم کو دنیا کا سب سے اونچا ڈیم ہونے کا اعزاز بھی مل جائے گا۔