Sunday, September 8, 2024

تاجرکے اغوا میں ملوث اینٹی کارلفٹنگ سیل کے 4 اہلکار گرفتار

تاجرکے اغوا میں ملوث اینٹی کارلفٹنگ سیل کے 4 اہلکار گرفتار
July 17, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ پولیس  کے اسپشل سیلز  کے لیے سخت احکامات کے بعد پولیس موبائلز پر نمبر پلیٹس آویزاں کردی گئیں ہیں ۔ خصوصی یونٹس کو چھاپوں سے قبل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئیں ۔ تاجر کے اغوا میں ملوث اینٹی کار لفٹنگ سیل  کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر  پولیس کے سیلز سے شہری تھے پریشان  کبھی سادہ لباس کارروائیاں تو کہیں شہریوں پر ہورہے تھے وار  بڑھتی ہوئی شکایات پر حکام نے لیا سخت ایکشن جس کے بعد نامعلوم گاڑیاں ہوگئیں شناخت کے قابل۔ جی ہاں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیوں پر نمبرز لگ گئےجبکہ اینٹی وائلنٹ کرائم  اور اینٹی کار  لفٹنگ کی گاڑیوں پر بھی نمبر پلیٹس آویزاں کرنے کی پوری ہے تیاری  حکام نے یہ بھی ہدایت دے دیں کہ چھاپوں سے قبل اندراج بھی لازمی ہونا چائیے۔ ادھر اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے تاجر عبدالحق  کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا  بازیاب تاجر نے بتایا اہلکار انور نے سادہ لباس ساتھیوں کے ساتھ بھاری تاوان وصول کیا۔ اعلی افسران نے ٹیم تشکیل دی اور انور سمیت  اے سی ایل سی کے چار اہلکاروں  کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،رپورٹ جلد اعلٰی افسران کو ارسال کردی جائے گئی ۔