Wednesday, April 24, 2024

تاجروں کی ہڑتال کا مولانا کے دھرنے اور مارچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، کاشف چودھری

تاجروں کی ہڑتال کا مولانا کے دھرنے اور مارچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، کاشف چودھری
October 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) تنظیم تاجران پاکستان کے سربراہ کاشف چودھری نے کہا تاجروں کی ہڑتال کا مولانا کے دھرنے اور مارچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے اسلام آباد ‏میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مرکزی انجمن ‏تاجران تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نےکہا کہ ایف بی آر نے 4 ماہ تک تاجر تنظیموں سے مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ کیا ۔ تاجر ٹیکس ‏چور نہیں بلکہ ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔ کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت شناختی کارڈ اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا ‏بوجھ نہ ڈالے ۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جائیں ‏۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی طویل اور بے مقصد نشستوں کے بعد ہڑتال پر مجبور ہیں۔ تاجر رہنماوں نے اعلان کیا کہ تاجر تنظیموں کی مشاورت کے ساتھ انتیس اور تیس اکتوبرکو شٹرڈاون ہڑتال کریں ‏گے۔ اگر ہڑتال کے بعد بھی مطالبات نہ مانے گئے تو سخت رد ‏عمل دیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد کے تاجروں نے مولانا فضل الرحمن کے احتجاج سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔