Thursday, April 25, 2024

تاجروں سے شناختی کارڈ کی کاپی لینے کا معاملہ ، ایف بی آر مذاکرات کیلئے تیار

تاجروں سے شناختی کارڈ کی کاپی لینے کا معاملہ ، ایف بی آر مذاکرات کیلئے تیار
July 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) تاجروں سے 50 ہزار روپے سے زائد کی سپلائی پر شناختی کارڈ کی کاپی لینے کے معاملے پر ایف بی آر متعلقہ قانون میں ترمیم کیلئے تیار  ہو گیا۔ تاجروں کی جانب سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کی سپلائی پر شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنے کا معاملہ طے نہ ہو سکا، ایف بی آر رواں ہفتے تاجر نمائندوں سے مذاکرات کریگا۔ ایف بی آر ذرائع  کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں ایف بی آر متعلقہ قانون میں ترمیم  تیار کرے گا۔ ترمیم تاجروں کی تینوں کیٹگریز پر لاگو ہو گی، سپلائی کی ویلیو برائے دستاویزی عمل بڑھا دیا جائے گا ۔ غیر رجسٹرڈ، رجسٹرڈ اور فائلر تاجروں پر ترمیم شدہ قانون کا یکساں اطلاق ہو گا سپلائی شدہ مال کی قیمت بتا کر فکسڈ ٹیکس وصول کرنے پر مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر ذرائع نے مزید بتایا مذاکرات میں سپلائی کے غلط قیمتوں کے بتانے والوں کے خلاف چھاپوں کی شرط ڈالی جائے گی۔ چھاپے اسٹاک ان ٹریڈ کی جانچ پڑتال کیلئے مارے جائیں گے۔