Tuesday, April 23, 2024

تاجر برادری نے مرحلہ وار کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

تاجر برادری نے مرحلہ وار کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا
May 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) تاجر برادری نے مرحلہ وار کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ ٹرانسپورٹرز بھی پرامید ہیں کہ جلد ان کی گاڑیاں بھی سڑکوں پر ہوں گی۔ چھوٹی مارکیٹیں، دکانیں اور صنعتیں کھولنے کے اعلان پر تاجروں کے چہرے کھل اٹھے۔ ملک بھر میں تاجر برادری نے حکومت کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے اب کاروبار بھی چل پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ ٹرانسپورٹ کھولنے کے حق میں ہیں تاہم صوبے اس پر متفق نہیں ہو سکے۔ وزیراعظم کے اعلان کو ٹرانسپورٹرز نے خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ جلد ان کی گاڑیاں بھی سڑکوں پر ہوں گی اور روزگار چل نکلے گا۔ شیخ رشید نے صوبوں کے درمیان ٹرین سروس بحال کرنے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس کیا تاہم پرامید نظر آتے ہیں کہ جلد سروس بحال ہو جائے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک پروازیں بھی چلانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ امکان ہے کہ دو سے تین روز تک اس معاملے پر دوبارہ مشاورت مکمل کر لی جائے گی۔