Wednesday, May 8, 2024

تاجر برادری نے سپریم کورٹ کے حکم کو درست فیصلہ قرار دیدیا

تاجر برادری نے سپریم کورٹ کے حکم کو درست فیصلہ قرار دیدیا
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) تاجر برادری نے سپریم کورٹ کے حکم کو بروقت اور درست فیصلہ قرار دیا ہے۔ تاجررہنماء سراج قاسم تیلی کہتے ہیں یہ کاروبار کے دن ہیں، کورونا صرف انہیں دنوں میں نہیں رہنا۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ کیا، حکومت کو اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدرانجمن تاجران کاشف چودھری نے کورونا وائرس اور معاشی چیلنجز دونوں سے نمٹناپر زور دیا۔ صنعت کارعقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ وائرس کا بھی سامنا کرلیں گے۔ سپریم کورٹ نے عید کے موقع مارکیٹس میں ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کی اجازت دے دی، جس پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران پاکستان نعیم میر نے کہا سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے ہماری بات سنی ہے اور انصاف پرمبنی فیصلہ دیا ہے۔ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے شکر گزار ہیں۔