Monday, May 13, 2024

تاجر برادری معاشی پالیسیوں کیخلاف آج اسلام آباد میں احتجاج کرے گی

تاجر برادری معاشی پالیسیوں کیخلاف آج اسلام آباد میں احتجاج کرے گی
October 9, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) حکومت کو ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پر چیلنجز درپیش ہیں۔ دھرنے کا پریشر ابھی ختم نہیں ہوا کہ تاجروں نے بھی صف بندی شروع کردی۔ معاشی پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ملک بھر کی تاجر برادری آج اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کرے گی۔ لاہور کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے تاجروں نے حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے، لاہور، پشاور اور اسلام آباد کی تاجر تنظیمیں راولپنڈی میں احتجاج کریں گی جبکہ کراچی کی تاجر برادری ایف بی آر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی۔ لاہور سے مرکزی جنرل سیکرٹری آل  پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا ہے تاجروں کے قافلے روانہ ہوکر چکری میں اکٹھے ہوں گے، فیصل آباد سے بھی تاجروں نے روانگی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ کراچی میں صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی تحریک کی حمایت کر دی۔